سیاستدانوں کو چلنے نہیں دیا جارہا, ایکدوسرے کو چور کہنا نہ چھوڑا تو جمہوریت جاسکتی ہے :سعدرفیق

فاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو چلنے نہیں دیا جارہا۔ لڑائی سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ ایک دوسرے کو چور کہنا نہ چھوڑا تو جمہوریت جاسکتی ہے۔ نجی ٹی وی  کے مطابق لاہور میں سابق ایم پی اے شیخ امجد عزیز کی برسی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں ممیوں اور ڈمیوں کی سیاست ہوتی ہے۔ چیئرمین سینٹ ممی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ڈمی لگادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں رسوا نہ کریں۔ لوگ باتیں کرنے میں لگے اور کچھ کام میں، مگر ڈرائی کلینگ کا جوعمل شروع کیا گیا ہے وہ درست نہیں۔ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی لیکن اس کا مقصد یہ نہیں کہ آری چلا دی جائے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم روٹی پوری کرنے اور پانی دینے کے قابل نہیں۔ سیاستدانوں کی نااہلیت سے متعلق خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی اور جہانگیر ترین کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا۔ اب شیخ رشید پر نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ سیاستدانوں کی اہلیت کا فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک فعال اور غیر جانبدار عدالت اور طاقتور فوج پاکستان کی ضرورت ہے۔ ملک کو انتخابات کی طرف جانے دیا جائے اور لوگوں کو کھلا چھوڑ دے۔وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے مزید کہا کہ مجھے نیب نے پھر ایک لو لیٹر بھیجا ہے جس میں سوال سپریم کورٹ والے ہی پوچھے گئے ہیں۔ خط کا جواب ضرور دوں گا مگر یہ کہتے ہوئے نیب کا قانون کالا قانون ہے۔

ای پیپر دی نیشن