اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اپنے نابالغ لیڈر کی سیاسی تربیت پر توجہ دیںبھارتی بیانیہ کو اپنا نظریہ بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے شعبدہ بازی اور دھمکیوں سے اب کوئی مک مکا نہیں ہونے والا۔ مارچ شروع کرنے سے پہلے بلاول سرے محل کا پیسہ قومی خزانے میں جمع کروائیں مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘‘مجھے کیوں نکالا‘‘کی طرح ٹرین مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگابلاول نواز شریف کے نقش قدم پر چلنے کی بجائے نیب کو جواب دیںبلاول کے ریاست مخالف بیان پر قراداد درست عمل ہے وہ دن دور نہیں جب سندھ کو زرداریوں سے چھٹکارا ملے گا
پیپلز پارٹی کے رہنما اپنے نابالغ لیڈر کی سیاسی تربیت پر توجہ دیں،عمرسرفرازچیمہ
Mar 25, 2019