اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی چابی والے کھلونے سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں،شیخ رشید اپنی زبان پر قابو رکھیں۔وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن بہانہ ہے،سیاسی حریف نشانہ ہیں،کرپشن کے نام پر ملک میں انتقام کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کی، ان کو نیب نے نوٹس بھیج دیئے،کالعدم تنظیموں سے متعلق سوالات کا جواب نیب کے نوٹس سے دینا مایوس کن ہے۔
شیخ رشید کی حیثیت چابی والے کھلونے سے زیادہ نہیں،سعید غنی
Mar 25, 2019