اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس (کل) 26 مارچ بروز منگل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجنیئر سید اشفاق حسین شاہ کریں گے۔ پی ایس ٹو صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ اجلاس میں کانگریس ممبران کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈھانچے کے حوالے سے بریفنگ دینے کے علاوہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی کاروائی کی توسیع کی جائے گی۔