شارجہ(اے پی پی) آسٹریلوی فاسٹ بائولر جہی رچرڈسن پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث ان کی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔ اتوار کو پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں رضوان نے سٹوئنس کی گیند کو بائونڈری کی طرف اچھالا تو وہاں پر موجود رچرڈسن نے چوکا روکنے کیلئے ڈائیو لگائی جس کی وجہ سے وہ بازو کی انجری کا شکار ہو گئے، انہیں فوری طور پر طبی معائنے کیلئے میدان سے باہر لے جایا گیا، رچرڈسن کی انجری کی نوعیت کے بارے ابھی معلوم نہیں ہوا تاہم ان کی رواں سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکل دکھائی دے رہی ہے۔