راولپنڈی (جنرل رپورٹر) رابطہ عوام مہم کا مقصد جہاں عوام سے قریبی رابطہ رکھنا ہے وہیں اپنی صفوں کوازسرنومنظم اورمربوط کرنا ہے، استحکام تنظیم ،ارکان ورکارکنان میں یکسوئی وتحرک میں اضافہ ہمارے پیش نظرہے ۔ان خیالات کااظہارصوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان نے سہام میں جماعت اسلامی پی پی 15کے زیراہتمام ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیرزون نعیم ارشد ودیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔اقبال خان نے کہاکہ ملک کی تمام نمایا ں سیاسی جماعتیں مختلف اوقات میں اقتدارمیں رہ چکی اورانھوں نے ماسوائے لوٹ ماراورکرپشن کے کچھ نہیں کیا، موجود ہ حکمران جماعت نے بھی عوام کوتوقعات اورامیدوں کے سبزباغ دکھائے لیکن چند ماہ میں ہی ان توقعات کے بت مسمارہوچکے ہیں ۔