اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) ڈسکوری سکول سسٹم کی سالانہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی طارق ، بہارہ کہو کیمپس کی پرنسپل سید زیب علی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ مقابلہ "حسن قرآت'و نعت بیسٹ حاضری سٹوڈنٹ ایوارڈ اول دوئم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ طالبات کی اچھی کارکردگی کے بعد اساتذہ کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں تمام ٹیچرز کو شیلڈ دی گئیں ۔ اس موقع پر ڈسکوری سکول سسٹم کی پرنسپل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیچروں نے محنت کی ہے اس پر میں انہیںخراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ تعلیم بنیادی حق ہے ۔ اور انشاء اللہ ڈسکوری سسٹم کی برانچ تقریباً ہر ضلع میں ہوگی میں مہمان خصوصی کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوںجنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی ہے۔ سید زیب علی نے کہا ہے کہ آج کی تقریب جس اچھے انداز میں ہوئی ہے اس پر پرنسپل لبنی اور اس کے اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ تقریب میں بچوں نے ٹیبلو اور ملی نغموں کی پرفارمنس دی۔