نیا تعلیمی سال: 36 اضلاع کے سرکاری سکولوں میں نرسری تا پنجم انگلش میڈیم نصاب بھجوا دیا گیا

Mar 25, 2019

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے 36 اضلاع کے یکم اپریل سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال میں سرکاری سکولوں میں کچی کلاس سے پانچویں تک نصاب تعلیم اردو میں نافذ کرنے کی بجائے انگلش میڈیم نصاب بھجوادیا جبکہ پانچویں اور آٹھویں کلاسوں کا امتحان لینے والا ادارہ پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن ختم کرنے کی بجائے اس کے امتحانی عمل میں اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے سکول ایجو کیشن پنجاب نے صوبے کے تمام52 ہزار سرکاری سکولوں میں صبح کے وقت اسمبلی منعقد کرنے ، گرل گائیڈ ، بوائے سکائوٹس ، اور بزم ادب کے پیریڈ شروع کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے 2020 ء سے سارا نظام کمپیوٹرائز اور آن لائن کردیا جائے گا سکیل20 تک کے سینئر اور جونئر پرائمری اساتذہ کی ترقی اس سال مئی میں مکمل کرنے کا بھی ٹارگٹ دے دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں