کراچی (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ا طلاعات ، قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ٹوئٹ سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ سندھ ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے چکے ہیں، اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی رابطہ کیا ہے۔مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ پولیس رحیم یار خان میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاچکی ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اس معاملہ پر اتنے ہی سنجیدہ ہیں تو پنجاب میں نوعمری کی شادی کے قوانین میں اصلاح کریں۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ہندو لڑکیوں کے اغوا پر سیاست چمکانے سے باز آجائیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہابنے کہا ہے کہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت یہ اغوا کی واردات ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اغوا کاروں کو قانون کے تحت سزا دلوائے گی۔ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ نوعمر ہندو لڑکیوں کے اغوا میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
فواد چوہدری ہندو لڑکیوںکے اغوا پر سیاست نہ چمکائیں‘ مرتضیٰ وہاب
Mar 25, 2019