گیس کمپنیوں کا گردشی قرضہ ایک سوبتیس ارب سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد(قاضی بلال )پاور سیکٹر کے بعد گیس کمپنیوں کا گردشی قرضہ ایک سوبتیس ارب سے تجاوز کر گیا ۔دونوںگیس کمپنیوں کے گردشی قرضہ پر 78ارب کا سود پاور سیکٹر نے دینا ہے۔پاور کمپنیوں کے بعد گیس کے قرضے بھی 132ارب سے بڑھ گئے ہیں ۔سوئی نادرن و سدرن دونوںحکومتی گیس کمپنیوں پر اس وقت 78ارب روپے کا سودا واجب الادا ہے یہ سود ان کمپنیوں نے پاور سیکٹر کو دینا ہیں ۔ دستاویز کے مطابق دونوںگیس کمپنیوںکی کے الیکٹرک سب سے زیادہ نو ارب روپے کی نادہندہ ہے ۔ پاور سیکٹرسوئی سدرن گیس کمپنی کا چھیانوے ارب باسٹھ کروڑ روپے دینے ہیں جس میں کے الیکٹرک سب سے زیادہ نو ارب روپے کی نادہندہ ہے ۔ واپڈا سوئی سدرن کا چھ ارب اکاون کروڑ روپے کا نادہندہ ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ پاور سیکٹر سو ئی نادرن کا 35ارب ستر کروڑ روپے ٗ واپڈا اٹھارہ ارب ستاسٹھ کروڑ روپے ٗ لبرٹی پاور چار ارب روپے اورینٹ پاور دو ارب 69کروڑ روپے ٗ بلوکی پاور پلانٹ سوئی نادرن کا ایک ارب اٹھارہ کروڑ ٗ حویلی بہادر شاہ ایک ارب ساٹھ کروڑ ٗ نندی پور تین کروڑ ساٹھ لاکھ کے نادہندہ ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن