خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں آج انسدادپولیو مہم شروع ہورہی ہے

Mar 25, 2019 | 09:40

ویب ڈیسک

خیبرپختونخواکے25اوربلوچستان کے21اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج شروع ہورہی ہے جو تین دن جاری رہے گی۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران خیبرپختونخوا میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً چھپن لاکھ بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ستائیس ہزارسے زائدٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوگھرگھرجاکرہربچے کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔پولیو ٹیموں کوبس اڈوں،ریلوے سٹیشنوں ،افغان پناہ گزینوں کے کیمپوں اوردوسرے عوامی مقامات پربھی تعینات کیاجائے گا۔اسی طرح آج سے طورخم میں پاک افغان سرحد پرہرعمرکے بچوں کوپولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کی مہم شروع ہورہی ہے تاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان پولیو وائرس کے پھیلائو کو روکاجاسکے۔

بلوچستان میں پانچ سال تک کی عمر کے سترہ لاکھ بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے۔اس مقصد کے لئے تقریباً چھ ہزارموبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی کے جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں