فیکٹری ایریاپولیس نے 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکرلیا

فیروزوالہ(نامہ نگار)فیکٹری ایریاپولیس نے سٹریٹ کرائم اورلنک روڈ پرناکے لگاکرموٹرسائیکل سواروں اورراہگیروں کولوٹنے والے چاررکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ شان عرف شانی کوتین ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔ان کے قبضہ سے لوٹاہوامال پانچ پستول گولیاں اورچارموبائل برآمد کرلئے،ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا۔

ای پیپر دی نیشن