لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہورمیں چھٹی کے روزپتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔شہر کے مختلف علاقوں شاہدرہ ،شاہدرہ ٹائون ،راوی روڈ ،نولکھا سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی ۔پولیس نے خانہ پوری کرنے کیلئے اعلیٰ افسران کے احکامات پر 64پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ فیکٹری ایریاپولیس اورفیروزوالہ پولیس نے مختلف مقامات پرچھاپے مارکرپتنگ بازی کرتے ہوئے سات افراد اورپتنگیں بنانے والے دوافراد کو حراست میں لے لیا۔بتایاگیاہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پرپولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کیااس ضمن میں پولیس نے کوٹ عبدالمالک ،،خاکی ،آصف آباد،رچناٹائون میں چھاپے مارکرنوارکان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے۔