ماسکو : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارےگرانےکی کارروائی میں جےایف17تھنڈراستعمال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے روسی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار خطے میں دفاعی توازن برقراررکھنےکےلیےہیں اور جائزملکی دفاع کےلیےجوکچھ ضروری ہوا استعمال کریں گے۔
بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیارےگرانےکی کارروائی میں جے ایف 17تھنڈر استعمال کیاگیا۔ بھارتی طیاروں نے26فروری کوفضائی حدودکی خلاف ورزی کی۔27فروری کوآبادی کونشانہ بنائے بغیر جوابی کارروائی کافیصلہ کیا۔فضائی حدودمیں رہتےہوئےمقبوضہ کشمیرمیں اہداف کونشانہ بنایا۔ ایسی جگہ کاانتخاب کیاجہاں انفرا اسٹر کچر، آبادی نہیں تھی، چاہتےتوفوجی اہداف کونشانہ بناسکتے تھے،بتاناچاہتےتھےفوجی اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتےہیں۔
ترجمان پاک فوج نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےسارےطیارےفضامیں تھے،ویڈیوموجودہیں۔ خطےکےامن کی خاطرصرف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ،خطےکےامن کےلیےثالث کاخیرمقدم کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ افغان مفاہمتی عمل میں روس کےکردارکوسراہتے ہیں۔روس سےدفاعی شعبے میں تعاون کےلیےمذاکرات جاری ہیں۔