لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ماضی سے سبق حاصل کریں۔ شیخ رشید احمد اور فواد چودھری جیسے ابن الوقت لوگوں سے جان چھڑائیں۔ وزیراعظم کے یہ مشیر ان کو لے کر بیٹھ جائیں گے۔ اپوزیشن کو برداشت کرنا ہی اصل سیاست ہوتا ہے وہ انتقامی سیاست سے گریز کریں۔ انہوں نے حکومت میں صدا نہیں رہنا ہے۔ موجودہ حکومت نے غربت‘ بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔ تحریک انصاف صرف اپنی حکومت بچانے کے لئے تگ ودو کر رہی ہے۔ ریاست مدینہ بنانے کے دعویداروں نے ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ عمران خان اقتدار میں آنے کے بعد عوام سے کئے گئے وعدے بھول چکے ہیں‘ عوام کو صرف زبانی جمع خرچ پر ٹرخایا جا رہا ہے۔
عمران خان ابن الوقت لوگوں سے جان چھڑائیں: اشرف بھٹی
Mar 25, 2019