مانچسٹر( عارف چوہدری )تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے عہدیداران نے یوم پاکستان کے حوالہ سے مانچسٹر میں ایک پروقار اور رنگ برنگی تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔تلاوت اور نعت کے بعد نیوزی لینڈ مسجد النور میں شہید ہونے والے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری نوید اختر بھٹی نے تقریب میں بچوں خواتین مرد حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرکے اس کو یادگار بنا دیا اور پاکستان کا قومی ترانہ سنایا گیا ۔ تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر منور خان نیازی نے مہمانان کو خوش آمدید کیااوریوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔