کوٹ لکھپت جیل کے باہر ٹرین روکنے کا مقدمہ، 3 لیگی کارکن گرفتار

لاہور(نامہ نگار )پولیس نے کوٹ لکھپت جیل کے باہرٹرین روکنے کے مقدمہ میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے تین کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ْتفصیلات کے مطابق پولیس نے کوٹ لکھپت جیل کے باہرٹرین روکنے پرڈھائی سو لیگی ورکروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔گزشتہ روز پولیس نے مقدمہ میں ملوث ملزمان میںسے یو سی چیئرمین رائے لیاقت، کارکن شفقت پاندہ اور محمد ندیم کوگرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس اس مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان کو کیمرہ فوٹیج سے شناخت کر ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال میںمتعدد کارکن روپوش ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...