نئی دہلی (نیٹ نیوز) کانگریس رہنما راہول گاندھی گڑگاؤں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس بڑے۔ بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی ’گڑ‘ نامی گاؤں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس پڑے۔ چوکیدار کے روپ میں چور سب کچھ چوری کر کے لے جائے گا‘ عوام اپنے لئے نہیں تو اپنے بچوں کے لئے کھڑے ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے گڑ گاؤں میں ہولی کے دن کرکٹ کھیلنے پر مسلمان خاندان پر بدترین تشدد کیا گیا تھا۔ تقریباً 40 افراد نے دھاوا بولتے ہوئے انہیں ڈنڈوں‘ لوہے کے راڈز‘ ہاکی اور پائپوں سے مارا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں دھمکی بھی دی تھی کہ ’ہولی پر کرکٹ کھیلنا ہے تو پاکستان جاؤ۔نئی دہلی میں مسلمان خاندان پر گھر میں گھس کر لاٹھیوں سے تشدد کرنیوالے ہندو انتہا پسندوں کیخلاف بھارت میں بھی ردعمل آیا ہے۔ معروف صحافی راجدیپ سردیسائی نے لکھا ہم سب کو شرم سے سر جھکا لینا چاہئے۔ نفرت کی سیاست اور اسکی پروپیگنڈا مشین ایسا ہی کرتی ہے۔ ہم سب شرمندہ ہیں۔ پیس اینڈ کنفلکٹ ریسرچ کے پروفیسر اشوک سوائیں نے لکھا بھارت خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔