لکھنؤ : پریانکا گاندھی کشتی کے بعد اب ٹرین سے انتخابی مہم چلائیں گی

لکھنؤ ‘ نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی سیا سی جماعت کانگرس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی کشتی کے بعد اب ٹرین کے ذریعے انتخابی مہم کا آغاز کرینگی، پرینکا دہلی سے کانپور تک ٹرین سے سفر کرتے ہوئے اجودھیا جائیں گی۔ بھارتی میڈٖیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں کانگریس اپنی کھوئی میراث واپس لانے کیلئے جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کشتی کی سفر مہم کے بعد اب ٹرین یاتراکے ذریعے انتخابی مہم کا آغاز کرینگی۔اس سے قبل وہ پریاگ راج ( الہ آباد ) سے وارانسی تک سٹیمربوٹ کے ذریعے140کلو میٹر کا سفر دریائے گنگا میں طے کرکے مختلف گا ئو ں او رقصبوں سے ہوتے ہوئے3دن میں بنارس پہنچیں جہاں ماہی گیروں کے اجتماع سے خطاب کیا تھا۔پارٹی ذرائع نے دعوی کیا کہ آئندہ ہفتے پرینکا دہلی سے کانپور تک ٹرین سے سفر کرتے ہوئے اجودھیا بھی جائیں گی۔پارٹی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے سفر کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔ٹرین سے سفرکے دوران پرینکا راستے میں آباد گا ئو ں اور قصبوں میں جاکر پارٹی رہنما ئو ں اور کارکنوں سے ملاقات کرینگی ۔ہندوستان ویب سائٹ کے مطابق فیض آباد سے انا تک انتخابی مہم کے پروگراموں کو ترتیب دیا جارہا ہے۔اس انتخابی مہم کے دوران پرینکا گاندھی رائے بریلی اور امیٹھی میں بھی عوام سے خطاب کرینگی۔دریں اثنا پرینکا گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا گنا کسانوں کے خاندان دن رات محنت کرتے ہیں مگر اتر پردیش حکومت ان کی ادائیگی کا بھی ذمہ نہیں لیتی۔ کسانوں کا 10000 کروڑ روپے بقایا ہے۔ ان کے بچوں کی تعلیم‘ خوراک‘ صحت اور گلی فصل سب کچھ ٹھپ ہو جاتا ہے۔ یہ چوکیدار صرف امیروں کی ڈیوٹی کرتے ہیں‘ غریبوں کی انہیں پروا نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...