بلاول بھٹو کل کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا آغاز کرینگے لانڈھی‘ ملیر سٹیشنز پر خطاب کا امکان

کراچی(آئی این پی ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفی نواز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں لانڈھی اور ملیر سٹیشن پر خطاب کا امکان ہے جب کہ بلاول بھٹو ٹھٹھہ، جامشورو اور حیدرآباد سٹیشنز پر بھی رکیں گے اور جیالوں سے سٹیشن پر ملاقات کریں گے۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 26 مارچ کی رات کو نواب شاہ میں قیام کریں گے اور 27 مارچ کی صبح براستہ سکھرسٹیشن لاڑکانہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ جبکہ لاڑکانہ میں 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کریں گے۔ مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بذریعہ ٹرین لاڑکانہ روانہ ہوں گے کیونکہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اب تک کراچی سے سکھر اور لاڑکانہ کا فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ پارٹی کے ٹرین مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...