اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارتی ریاست تری پورہ کی بائیں بازو کی جماعت تری پورہ لیفٹ فرنٹ نے کہا ہے کہ اگر مودی دوبارہ وزیراعظم بن گیا تو وہ بھارت کو ایک ہندو ریاست بنا دے گا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ بجن دھر نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی دونوں مل کر بھارت کو ایک ہندو ریاست بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ مسٹر دھو نے کہا کہ بی جے پی سماجی انصاف سیکولرازم اور وفاقی نظام کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
مودی دوبارہ وزیراعظم بن گیا تو بھارت کوہندوریاست بنا دے گا‘ بجن دھر
Mar 25, 2019