جعلی بنک اکاؤنٹس کیس‘ وزیراعلیٰ سندھ کا کل کی بجائے آج نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

Mar 25, 2019

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کل 26 مارچ کے بجائے آج قومی احتساب بیورو (نیب) کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے مراد علی شاہ کی ایک دن پہلے پیشی کی درخواست منظور کر لی جس کے بعد وہ آج نیب کی کمبائنڈ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ آج نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پیش ہوں گے جہاں نیب ٹیم ان سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پیشی کے موقع پر وفاقی پولیس سے سیکورٹی مانگ لی ہے۔ کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کے ایک ہزار جوان تعینات کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں