کوونٹری ( نمائندہ خصوصی ) کوونٹری میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد Coventry Flower کے زیر ائتمام مسلم ریسورس سنٹر میں ہوا جس میں کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کر کے اپنی سوہنی دھرتی پاکستان سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا ۔صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے علاوہ پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا ۔صدر آزاد کشمیر نے اپنے ٹیلی فون خطاب میں کہا 23 مارچ کا دن جہاں ہمیں ہمارے آباو اجداد کی جدّوجہد اور قربانیوں کی یاد دہانی کرواتا ہے وہاں یہ احساس بھی دلاتا ہے کہ قراردادِ لاہور کے مطابق پاکستان کی جغرافیائی تکمیل ہنوز باقی ہے۔بابائے قوم نے بھی نوجوانوں کو ہی تحریکِ قیامِ پاکستان کا ہر اول دستہ بنایا تھا اور نوجوان بھی اپنے محبوب رہنما کی امیدوں پر صد فی صد پورا اترے تھے۔ یہ قومی نظریاتی ادارہ بھی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کے عین مطابق نسل نو کو اپنی امیدوں اور آرزوئوں کا محور بنائے ہوئے ہے۔ ان شاء اللہ! اب بھی ایسا ہو گا اور پاکستان کی کل آبادی کے 60 فیصد نوجوان اپنے بزرگوں کی رہنمائی میں وطنِ عزیز کو ساحل مراد پر پہنچانے میں ضرور کامیاب و کامران ہو جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جن کی آزادی کے لیے مشترکہ کاؤشوں کی ضرورت ہے اورسیز پاکستانی ہمیشہ اس جدوجہد میں مصروف رہے اور معصوم کشمیریوں کی آواز میں آواز ملائی، کشمیریوں کے حقوق کے لیے متحرک رہے، آج کے دن کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ ایک گہرا رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا ۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوۓ کہا اورسیز پاکستانی پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،آپ ہمارے ملک کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ،آج 23 مارچ کی مناسبت سے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے ،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہماری کاؤشیں جاری ہیں، پاکستان کی حکومت تمام تر اختلافات کو بالاۓ طاق رکھتے ہوۓ اپنی سوہنی دھرتی پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کر رہی ہے ،23 مارچ 1940 برصغیر کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس دن حضرت قائد اعظم کی قیادت میں قرارداد پاکستان پاس کی اور عہد کیا کہ ہم پاکستان بنائیں گے اور پھر دنیا نے دیکھا کہ پاکستان معرض وجود میں آیا اور دنیا کے نقشے پر چھا گیا ،بلکل اسی طرح جس طرح وزیر اعظم عمران خان نے فرمایا کہ ہم پاکستان کو مضبوط بنائیں گے ،خوشحال بنائیں گے اور آج ہم خوشحالی اور ترقی کا سفر طے کر رہے ہیں، کوونٹری کے لوگوں کا مشکور ہوں جنھوں نے 23 مارچ پر مجھے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا گیاک،وونٹری کی کمیونٹی مبارک باد کے مستحق ہیں جنھوں نے 23 مارچ کا دن جوش اور جزبہ سے منانے کا اہتمام کیا جس سے نوجوانوں کو پاکستان سے متعلق آگاہی ملی۔ انھوں نے کہا کہ آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے، ہاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی طرف آگے بڑھ رہا ہے، ترقی کے دروازے کھل رہے ہیں ،پاکستان کامستقبل تابناک ہے جودنیا میں ایک باوقارملک بن کرابھرے گا ۔تقریب سے راجہ اصغر ، مبارک کیانی، طلحہ دین ،وقار ملک، مفتی قادری ، کونسلر نعیم خان ، کونسلر پرویز اختر ، پیر سید حسنات دیوان حضوری نے یوم پاکستان پر اپنے خوبصورت انداز میں معلوماتی خطاب کیا۔ پی آئی اے کے کنٹری منیجر سراج قاضی نے کہا کہ پی آئی اے پاکستان کی پاکستان کی پہچان اور آن ہے، سمندر ہار پاکستانی اپنی قومی ائیر لائین کو مضبوط بنائیں، قومی دن کے موقع پر ہم یہ عہد کریں کہ قومی اداروں کو اہمیت دیں گے ۔اس موقع پر انھوں نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا پیغام سنایا جسے کمیونٹی نے کافی سراہا ۔پاکستانی قونصلیٹ برمنگھم کے وائس قونصل جنرل سردار محمد خان خٹک نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ بے شمار قربانیوں کی بدولت قیام پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔انہوں نے کہا کہ آئیے ہم اس جذبے کو یاد کریں اور نیا پاکستان تعمیر کرکے اسے توقیر دیں.ہمارا ہاکستان نئی قیادت کے ہاتھوں میں ہے ،ہماراملک ترقی کر رہا ہے، آپ اورسیز پاکستانی آگے بڑھیں اور حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ تقریب میں اللہ دتہ چوہدری نے نعت رسول مقبول پڑھی۔ کوونٹری فلاور کے کارکنان نے اس موقع پر کہا کہ آج کی تقریب سے دیار غیر میں ہاکستان کی یاد تازہ ہو گئی ہے جبکہ مسلم ریسورس سنٹر کے سی ای او برسٹر شبیر کی کمیونٹی خدمات پر انھیں پی آئی اے کی طرف سے sovinier۔ تحائف دیے گے ۔تقریب کے اختتام پر معروف غزل گائیک خلیل انجم کی دھنک آکیڈمی ملی نغمے پیش کیے ،قبل ازیں نجم شیخ نے دل دل پاکستان ڈھول کی تھاپ پر گا کر حاضریوں کی داد وصول کی۔
کوونٹری میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد , صدر آزاد کشمیر , وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور ارشد ملک نے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا
Mar 25, 2019 | 17:55