وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پہلی مرتبہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں پیش ہوگئے جہاں ان سے ٹھٹہ شوگر مل اور دادو شوگر مل کی نیلامی سے متعلق سوالات کیے گئے۔نیب ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں طلبی پر نیب راولپنڈی کے دفتر میں پہلی مرتبہ پیش ہوئے۔نیب راولپنڈی کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ان کے خلاف نیب کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ نیب ٹیم نے ایک گھنٹے سے زیادہ ٹھٹہ شوگر ملز کے حوالے سے سوالات کیے جس کے انہوں نے مناسب جوابات دیے ہیں۔