نارنگ منڈی(نامہ نگار) نارنگ منڈی و گردونواح میں لاک ڈائون کے دوران عوام کی بڑی تعداد کھلی جگہوں پر سرعام بغیر کسی پابندی سے گھومتی رہی اور پولیس کی جانب سے کوئی باز پرس نہ کی گئی اس طرح جس مقصد کے حصول کیلئے حکومت نے لاک ڈائون کا حکم دیا انتظامیہ اور پولیس اس پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے سخت نوٹس لینے اور لاک ڈائون کی پابندی یقینی بنانے کا مطالبہ کا ہے اور کہا ہے کہ یہاںپارکوں گرائونڈ لاری اڈوں اور دیگر کھلے مقامات پر عوام پہلے سے بھی زیادہ دکھائی دے رہے ہیں اور قانون پر کوئی عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ شہریوں نے اظہار تشویش کیا ہے۔
نارنگ منڈی :لاک ڈائون کے دوران عوام سرعام بغیر کسی پابندی سے گھومتے رہے
Mar 25, 2020