چھانگامانگا(نامہ نگار) چھانگامانگا میں لاک ڈائون اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے علاوہ تمام قسم کی دکانیں اور کاروبار زندگی مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے ایس ایچ او چھانگامانگا حافظ عاطف نذیر بھاری نفری کے ساتھ گشت پر ہے مساجد اور دیگر معروف جگہوں پر اعلان کردیا گیاہے کہ تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں تاکہ اس موذی وائرس سے بچ سکیںایس ایچ او چھانگامانگا نے لوگوں کی رہنمائی کے لیے لوگوں کو احتیاطی تدابیر بھی بتائی جارہی ہیں اور ماسک بھی تقسیم کیے ہیں ۔