بدوملہی (نامہ نگار) کروناوائر س سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر تیسرے روز بھی بدوملہی میں کاروباری نظام معطل رہا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر تیسرے روز بھی بدوملہی میں تجارتی مراکز بند رہے ۔ مگر اشیاء خورد نوش اور میڈیکل سٹور کھلے رہے۔ شہر کی سٹرکیں سنسان رہی ۔ کورناوائرس کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جار ہا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر عوام کی بہتری کے لیے لاہور نارووال نیو روڈجواد چوک اور گجر بائی باس پر پنجاب رینجر اور پولیس کی نفری گشت کرتی رہی ۔ اور ہر آنے جانے والی گاڑیوں کو چیک کرتی رہی۔ اس روڈ پر گاڑیوں کی تعدا دبہت کم چلتی ہوئی نظر آئی۔حکومت پنجاب کی طرف سے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔ مگر اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پکڑا۔ رینجر اور پولیس نے کورنا وائرس سے بچائو کے حوالے سے مساجد میں اعلان کروادیا کہ تمام افراد اپنے اپنے گھروں میں رہے تاکہ کورونا وائرس سے بچا جاسکے۔ بدوملہی کے سیاسی، سماجی ، کاروباری اور عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ہم سب کا یہ قومی فریضہ ہے کہ کورنا وائرس کے خاتمے کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد کریں۔ اور ہم سب کو مل کر کورنا وائرس کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہوگا۔