’’افتخار تفاخر‘‘

Mar 25, 2020

ڈاک ایڈیٹر

معروف استاد ،ممتاز شاعر، ماہر اقبالیات پروفیسر تفاخر محمود گوندل کی نئی کتاب ’’افتخارتفاخر‘‘ علامہ عبدالستار عاصم اور محمد فاروق چوہان کی ز یرنگرانی قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام خود نوشت خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع ہوگئی ہے۔ یہ کتاب حقیقت میں ایک خوبصورت سوانح عمری ہے کہ انسان پیدائش سے زندگی کے آخری لمحات تک کیا کیا کارنامے سرانجام دیتا ہے۔ انہوں نے اپنے دوست سید افتخار حسین شاہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ممتاز روحانی شخصیت ڈاکٹر خضر نوشاہی نے تفاخر محمود گوندل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ تفاخر گوندل جب کسی موضوع پر لکھنے کا ارادہ کرلیں تو کارکنان قضا و قدر ذخیرہ الفاظ و معانی کو اٹھا کران کی نوک قلم پر رکھ دیتے ہیں اور یہ وصف قلم قدرت کاملہ کم لوگوں کو عطاء کرتی ہے۔ ایسی رفاقتیں اور دوستیاں ہم افسانوںمیں پڑھتے چلے آئے ہیں۔ کیا خبر تھی کہ ہوس اور مادہ پرستی کے اس دور میں اخلاص کے ایسے پیکر بھی موجود ہیں جن کی محبتیں ’’افتخار تفاخر‘‘ کے توسل سے وفا شعاروں کے دلوں کومنور کرتی رہیں گی۔ یہ کتاب پاکستان کے ہر بڑے بک سٹال پر موجود ہے، نہ ملنے کی صورت میں رابطہ کریں۔ قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ لاہور کینٹ۔ فون نمبرز 0321-4788517 / 0300-0515101 (تبصرہ: جی این بھٹ)

مزیدخبریں