برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)یورپی معیشت پر کرونا وائرس کے منفی نتائج کے حوالے سے یورو گروپ کے وزرائے خزانہ نے منگل کو ایک مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس میں کاروباری اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے نئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ گزشتہ روزیورپی یونین کے وزرائے خزانہ نے پہلی بار قرض اور خسارے کے قواعد کو ختم کردیا تھا تاکہ حکومتیں بڑے پیمانے پر امدادی پروگرام شروع کر سکیں۔
کرونا وائرس کے نتائج یورو گروپ کا مشاورتی اجلاس
Mar 25, 2020