برلن(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن وزیر خارجہ کے مطابق کورونا وائرس بحران کی وجہ سے بیرونی ممالک میں پھنسے ہوئے ایک لاکھ بیس ہزار سیاحوں کو ملک میں واپس لایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر اس بحران سے تقریبا دو لاکھ جرمن سیاح متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے مطابق وہ ابھی تک دور دراز کے ممالک چلی، میکسیکو، نیوزی لینڈ اور گیمبیا جیسے ممالک پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق متعدد ہوائی اڈے بند ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومت نے مزید پینتیس چارٹر پروازوں کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔
بیرونی ممالک میں پھنسے ہوئے ایک لاکھ 20ہزار جرمن سیاح واپس
Mar 25, 2020