فلسطینی معلمہ اسرائیلی جیل سے 8 ماہ بعد رہا

قلقیلیہ (صباح نیوز) قابض صہیونی حکام نے فلسطین کی ایک 23 سالہ معلمہ آلابشیر کو 8 ماہ انتظامی قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیرہ آلابشیر کا تعلق غرب اردن کے شہر قلقیلیہ کے نواحی علاقے جینصا فوط کی رہائشی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اسے 24 جولائی 2019ء کو حراست میں لے لیا تھا۔ گرفتاری سے 48 گھنٹے قبل آلابشیر کو فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی اداروں کی جانب سے کئی ماہ قید کے بعد رہا کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن