شیرگڑھ: 6سالہ بیٹا قتل، میاں بیوی کا ایک دوسرے پر الزام

شیرگڑھ(نامہ نگار) 6 سالہ معصوم قتل، والد کیخلاف مقدمہ درج، مدعیہ نے خود قتل کرکے الزام لگا دیا بے گناہ ہوں، خاوند شہزاد کا موقف۔ رپورٹ کے مطابق سونیا امین دختر محمد امین نوناری نے تھانہ شیر گڑھ میں اپنے سابقہ خاوند کا 6 سالہ بیٹا اور پہلے اغواء کرنے کا مقدمہ دوسرے خاوند شہزاد اشرف عرف شازی کیخلاف درج کروایا اور بعد میں اسکی نعش ملنے پر اسی مقدمہ میں 302 قتل کی دفعہ کا اضافہ کرا دیا جبکہ مبینہ ملزم شہزاد اشرف، اسکے بھائی سہیل اشرف اور اسکے والد سیٹھ محمد اشرف نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ہم قرآن پاک پر اپنی بے گناہی کا حلف دینے کو تیار ہیں وجہ عناد یہ ہے کہ شہزاد اشرف نے سونیا امین کیساتھ پسند کی شادی کی جس پر اس کے والد سیٹھ محمد اشرف نے شہزاد اشرف کو گھر سے نکال دیا گزشتہ روز شہزاد اشرف اور سونیا امین کے مابین جھگڑا ہوگیا جس پر شہزاد سے ناراض ہو کر والدین کے گھر آگیا، سونیا امین نے کئی گواہان کے سامنے دھمکی دی تھی کہ میں آپ سب کو جیل بھجوا کر دم لوں گی، اس دھمکی پر عمل کرتے ہوئے اس نے خود 6 سالہ بچے کو مار کر ہمیں نامزد کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے حقیقی گناہگار کو ہی چالان کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...