سرگودھا: 10 سالہ بیٹی پر ہنٹر سے تشدد‘ حالت غیر‘ ملزم گرفتار

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا میں دس سالہ بچی پر ہنٹر سے تشدد کرنیوالے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بچی کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ میانی کے گائوں کوٹ احمد خان میں محمد ریاض نے معمولی بات پر اپنی 10/11 سالہ بیٹی صدف بی بی کو زدوکوب کرتے ہوئے ہنٹر نما تار سے پیٹ ڈالا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ پولیس نے بچی کے باپ محمد ریاض کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ میانی میں وسیم اکرم کی مدعیت سے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...