گجرات میںنوجوانوں کو کان پکڑانے پر 3اہلکار معطل،انکوائری شروع

Mar 25, 2020

گجرات (نامہ نگار) تھانہ سٹی جلالپور جٹاںکے علاقہ میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرنوجوانوں کو کان پکڑوانے والے تین پولیس اہلکاروں کو ڈی پی گجرات توصیف حیدر نے معطل کر کے انکوائری لگا دی۔ تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کے علاقہ میں تین کانسٹیبلان نے دوران ڈیوٹی علاقہ میںدفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر کچھ نوجوانوںکو کان پکڑوا دئیے جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ جس پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کرنے والے تینوںپولیس ملازمان کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا معطل ہونے والے ملازمین میں کانسٹیبل ممتاز ، علی رضااور علی حسنین شامل ہیں ۔ جبکہ ڈی ایس پی صدر سرکل سعید خان کو ملازمان کے خلاف محکمانہ انکوائری کی ہدایت کر دی ۔ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا ہے پولیس ملازمین کو کسی صورت اختیارات سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزیدخبریں