وفاقی پولیس کا شہریوں کی راہنمائی کیلئے کنٹرول قائم کرنے کا فیصلہ

Mar 25, 2020

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)وفاقی پولیس نے لاک ڈاون کے دوران شہریوں کی راہنمائی اور مدد کی فراہمی کے لئے کنٹرول قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا،پولیس فورس کو کورونا وائرس سے بچائوکی خصوصی تربیت دینے کے ساتھ شہریوں میں بھی خطرناک وائرس سے بچائو کی آگاہی مہم شروع کی جائے گی منگل کو آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز اور زونل ایس پیز نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پولیس کے جوانوں کو کورونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے اہم اقدامات اٹھائے جائیں،انہوں نے اجلاس میں لاک ڈاون کے دوران شہریوں کی مدد اور ان کی رہنمائی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے،شہریوں کی سہولت کے لیے باقاعدہ طور پر کنٹرول روم قائم کیا جائے،تاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ان کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے،انہوں نے تمام زونل ایس پیز کو ہدایت کی کہ سول سوسائٹی کے عہدیداروں اور کچی آبادی کے لوگوں سے ملاقات کریں،اور انہیں کورونا وائرس کے بچاؤ اور اس کی سنگینی کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے پولیس کے افسران اور جوانوں کو کورونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے اورڈیوٹی پر مامور تمام افسران و جوانوں کو سرجیکل ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنایا جائے,اور پولیس کی گاڑیوں میں سنیٹائزر اور کورونا وائرس سے بچاؤ ضروری میڈیکل کا سامان ہروقت موجود ہونے چاہیے,اس سارے عمل کا مقصد شہریوں کے ساتھ پولس کے جوانوں کو بھی کورونا وائرس سے محفوظ بنانا ہے معزز شہری بھی حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولیس کا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں