نیب دفاترکے اوقات کارمیں کمی،زیرحراست ملزموں کی سکریننگ کا فیصلہ

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو(نیب) کے تمام دفاتر میں اوقات میں کمی کردی گئی جبکہ نیب کی زیر حراست تمام ملزمان کی سکریننگ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ منگل کو قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب ،پراسیکیوٹر جنرل اکائو نٹیبلٹی،ڈی جی آپریشنز نیب،ڈی جی ہیڈکوارٹرز،ڈی جی ہومن ریسورس ڈویژن، وڈیو لنک کے ذریعے نیب کے تمام علاقائی دفاتر کے ڈی جیز اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں ایک دوسرے سے تقیریباََ 3سے 4فٹ کا فاصلہ رکھا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چئیرمین نیب کے احکامات کی روشنی میںنیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تمام علاقائی دفاتر میں مہمانوں کی آمد پر پہلے ہی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران لاک ڈاون پابندی کے ساتھ عدالتوں میں پراسیکیوٹرز کی حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، پراسیکیوٹرز کی حاضری یقینی بنانے کا مقصد مقدمات کی عدم پیروی پر خارج سے بچانا ہے۔اجلاس میںکرونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے نیب ہیڈکوارٹرزاور نیب کے تمام علاقائی دفاتر کے حوالے سے جامع حکمت عملی تر تیب دی گئی جس میںکرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے لاک ڈائون کی پابندی کے ساتھ ساتھ معزز احتساب عدالتوں، معزز ہائی کورٹس اور معزز سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب کے مقدمات میں نیب کے پراسیکیوٹرز کی حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کوئی مقدمہ عدم پیروی کی وجہ سے خارج نہ ہو۔ اجلاس میںنیب ہیڈکوارٹرز اورنیب کے تمام علاقائی دفاتر میںاوقات میںکمی کرتے ہوئے 9بجے سے 2بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ نیب ہیڈکوارٹرز اور علاقائی دفاترمیں متعلقہ ڈی جیز اپنے افسران /اہلکاران میں 50فیصد کمی کریں گے اور 50سال سے زائد افسران جو کہ شوگر، بلڈ پریشر جیسی بیماریوں میںمبتلاہیں کو صرف انتہائی ضروری افسران واہلکاران کوخصوصی سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے دفاتر میں بلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کلاس فور کے 50فیصد اسٹاف میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا۔نیب کے دفاتر میں آنے والے تمام افسران /اہلکاران کی انٹری اور ایگزٹ گیٹ پر تھرمل گنز کے ذریعے چیکنگ کی جائے گی اور جن افسران /اہلکاران نے فروری اور مارچ 2020؁ )میں بیرون ملک سفر کیاہے، ان کی مکمل سکریننگ کا انتظام کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے نیب کی سرکاری ٹرانسپورٹ بند کرنے کے علاوہ نیب دفاتر میں اپنی گاڑیوں پر آنے والے افسران/اہلکاران بائیو میٹرک کی پابند ی سے 5 اپریل 2020؁ ) تک مستثنٰی ہونگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاتھ دھونے ، ماسک پہننے ، سینی ٹائزر کا باقائدہ استعمال اور گلوز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا جس کے لئے ڈی جی ہیڈ کوارٹرز اور تمام متعلقہ ڈی جیز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام خواتین افسران/اہلکاران جو کہ نیب ہیڈکوارٹرز اور علاقائی دفاتر میں تعینات ہیں وہ 5اپریل تک گھر سے کام کریں گی۔ اس کے علاوہ فیصلہ کیا گیا کہ مکمل لاک ڈائون کے علاقوں میں متعلقہ ڈی جیز اپنے اسٹیشنز پر موجو د رہیں گے جبکہ نیب کی تحویل میں تمام افراد کی نہ صرف مکمل اسکریننگ متعلقہ ڈی جیز مستند ڈاکٹروں سے کروائی جائے گی بلکہ ان کے لئے گلوز ، ماسک اور سینیٹائزز کا انتظام بھی کیا جائے گا تاکہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5اپریل 2020؁ تک ایگزیکٹو بورڈ میٹنگز،کھلی کچہریاں اور تمام میٹنگز ملتوی کر دی گئی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن