استبنول/ تاشقند(نوائے وقت رپورٹ) استنبول میں پاکستانیوں نے پاکستانی سفارتخانے کے سامنے فوری پاکستان لانے کیلئے مظاہرہ کیا۔ ایک مسافر نے بتایا کہ 300 سے زائد پاکستانی مسافر استنبول ائر پورٹ پر 4 دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں، کئی بیمار مسافروں کے پاس دوائیں اور بچوں کا دودھ بھی ختم ہو گیا ہے۔ دریں اثناء سیاحت کیلئے جانے والے پاکستانی تاجروں کا 48 افراد پر مشتمل وفد فلائٹ آپریشن بند ہونے پر ازبکستان میں پھنس گئے، تاجروں نے اپیل کی ہے کہ حکومت انہیں واپس پاکستان لانے کے انتظامات کرے۔
استنبول‘ تاشقند میں پھنسے پاکستانیوں کا واپسی کیلئے اقدامات کا مطالبہ
Mar 25, 2020