واشنگٹن(آن لائن) صدر ٹرمپ کی جانب سے ملیریا کی دوا کلورو کوئین فاسفیٹ کے کرونا وائرس کے علاج میں بہترین ثابت ہونے کے دعوے پر امریکی جوڑے نے یہ دوا استعمال کر لی، جس کے نتیجے میں شوہر ہلاک ہوگیا جب کہ اہلیہ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا کے شہر فینکس کے ایک جوڑے نے خود کو کورونا سے بچانے کے لیے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی معروف دوا کلوروکوئین فاسفیٹ کا بے جا اور مسلسل استعمال کیا۔کسی مستند ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کی دوا مسلسل لینے کی وجہ سے جوڑے کی حالت بگڑ گئی، دونوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں شوہر کی موت کی تصدیق کر دی گئی، جب کہ اہلیہ نازک حالت میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کلورو کوئین فاسفیٹ کو تاحال کورونا کے علاج کے لیے تجویز نہیں کیا جب کہ ماہرین نے بھی اس دوا کو ڈاکٹر کے مشورے بغیر استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹرمپ کے دعوے پر کلوروکوئین کا استعمال ،امریکی شہری ہلاک‘ اہلیہ کی حالت نازک
Mar 25, 2020