راولپنڈی، وکیل حمیر سلیم چیمہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو،قرنطینہ منتقل

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کورونا وائرس نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں بھی پنجے گاڑھنا شروع کر دئیے۔زرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار میں وکیل حمیر سلیم چیما کو کورونا وائرس کے آثار ظاہر ہونے پر محکمہ صحت کی جانب سے بے نظیر بھٹو ہسپتال لایا گیا جہاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر وکیل کو قرنطینہ منتقل کر دیا جہاں مریض کا علاج جاری ہے، جس کی جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ نے تصدیق کی،وقاص کیانی نے تمام وکلاء کو ہدایات جاری کی کہ جس نے بھی متاثرہ وکیل کے ساتھ ہاتھ ملایا یہ ملاقات کی وہ بھی بینظیر بھٹو ہسپتال یا قریبی نجی لیبارٹری میں کرونا کا ٹیسٹ کروائیں ،دوسری جانب شہر بھر میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے بھی پیش پیش ہیں،اندرون شہر شہری بلا خوف و خطر جھنڈ کی صورت میں نقل و حرکت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جا رہاہے،گزشتہ رات 10 بجے متعدد مقامات اور مساجد میں شہریوں نے کورونا وائر سے نجات کے لئے آذانیں دی اور اللہ پاک سے اس وائرس کے خاتمے کی خصوصی دعائیں دی گئی ،اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد چھتوں پر آگئی ،آذان دینے سے قبل مختلف مساجد میں اعلانات کئے گئے تھے کے رات 10 بجے آذان دی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن