کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے باعث سینیٹ سیکرٹریٹ 5 اپریل تک بند

Mar 25, 2020

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے باعث سینیٹ سیکرٹریٹ 5 اپریل تک بند کردیا۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلائوکے خدشے کے پیش نظر چیئرمین سینیٹ نے بڑافیصلہ کیا ہے ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ سیکرٹریٹ5 اپریل تک بند کردیا۔چیئرمین کی ہدایت کے مطابق سینیٹ دفاتر5 اپریل تک بند رہیں گے ،چیئرمین صادق سنجرانی نے کہاہے کہ دفاتر بند کرنے کامقصد نقل و حرکت کو محدود کرناہے،سب کی ذمہ داری ہے کہ بروقت اقدامات کئے جائیں۔

مزیدخبریں