ٹرمپ کی تجویز کردہ دوا سے زندگی بچ گئی، امریکی شہری کا دعویٰ

Mar 25, 2020

واشنگٹن(این این آئی)کورونا وائرس سے بچاو کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ دوا استعمال کر کے ایک شخص نے صحت یابی کا دعوی کیا ہے، جبکہ ایک اور مریض اسی دوا کے استعمال سے انتقال کر گیا اور اس کی بیوی کی حالت تشویش ناک ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے ایک 52 سالہ شخص نے دعویٰ کیاکہ صدرٹرمپ کی تجویز کردہ انسدادِ ملیریا کی دوا کے استعمال سے اس کی زندگی بچ گئی۔مریض نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد 5 دن کمر درد، سر درد، کھانسی اور تھکاوٹ کا شکار رہا، اس وقت مجھے مشکل لگ رہا تھا کہ میں زندہ رہ پائوں گا۔ اس موقع پر میرے ایک دوست نے ملیریا کی اس دوا کے بارے میں بتایا اور مجھے کلوروکوئن دوا کے استعمال سے کورونا سے نجات ملی۔دوسری جانب اس دوا کے استعمال کے مضر اثرات بھی سامنے آ گئے ، ایریزونا کے ایک شہری نے کورونا سے نمٹنے کے لیے خود ساختہ علاج کیا اور کلوروکوئن دوا استعمال کرنے سے ہلاک ہو گیا، جبکہ یہی دوا استعمال کرنے والی اس کی بیوی کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق میاں بیوی نے کورونا سے بچنے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوا کا استعمال کیا تھا۔

مزیدخبریں