اسلام آباد (اے پی پی) کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے اور ملکی معیشت پر اس کے منفی اثرات کے حوالے سے کمیٹی کے قیام کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے طلب کیا گیا پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج وڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگا ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق لاک ڈاوْن اور کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے تناظر میں اجلاس وڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صدارت میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرز وڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور معیشت پر اس کے منفی اثرات پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے معاملے کو زیر بحث لایا جائے گا۔
کرونا، سپیکر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس آج ویڈیو کانفرنس پر ہو گا
Mar 25, 2020