پاکستانی یکجان ہو کر کرونا کا مقابلہ کرینگے، گلگت بلتستان حکومت سے قریبی رابطہ ہے: آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کو ’’کووڈ۔ 19 کی وجہ سے درپیش چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے ہم گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ قریبی روابط قائم رکھے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر مصروف عمل ہیں۔ درکار اضافی وسائل کی فراہمی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ہم گلگت بلتستان کے عوام کو اس آزمائش میں کبھی تنہا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی یک جان ہو کر کرونا کا مقابلہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن