دوپاکستانی طلبانے کروناڈیٹیکٹرسسٹم بنالیا 10سے بیس سکینڈ میں رزلٹ سامنے آجائیگا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)دوپاکستانی طلبہ نے کوروناوائرس کی جلد تشخیص کے لئے سسٹم ڈیٹیکٹر بنایاہے جو پھیپھڑوں کے کمپیوٹڈ ٹومو گرافی (سی ٹی اسکین) سے وائرس کو شناخت کرلے گا۔غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ صوابی میں زیر تعلیم مکینکل انجینئر محمد علیم اور ان کے ساتھی کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم راہول راج نے یہ آلہ بنایا ہے۔طلبہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہاہے اس لیے انہوں نے وائرس کی تشخیص کے لیے درکار کِٹس کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جینس ٹول (مصبوعی ذہانت) سے مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے بنائے گئے ماڈل کے ذریعے پھیپھڑوں کے سی ٹی اسکین کرکے کوروناوائرس کی موجودگی کی 92 فیصد تک درست تصدیق ہوسکتی ہے اور یہ عمل صرف 10سے20 سیکنڈز میں مکمل ہوجائیگا۔

ای پیپر دی نیشن