اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)مشیر قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد گزشتہ میٹنگ میں کیے جانے والے فیصلوں کا جائزہ ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ھے۔ ترجمان وزارتِ صحت ساجد شاہ کے مطابق ڈاکٹر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت سخت اوربھر پور اقدامات کر رھی ھے۔کروانا وائرس کی بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق ضروری فیصلوں کو یقینی بنارھے ہیں کروانا وائرس کے مریضوں کیلئے کل تک مزیز بیس بیڈز تیار ھو جاینگے ۔اگلے چند روز کے اندر مزید پچاس بیڈز کو مزید اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی۔عوام کو تحفظ دینے تمام تروسائل فراہم کریں گے۔مشیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل میں ہسپتالوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ ترجمان وزارتِ صحت ساجد شاہ کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کے سربراہا ن کی شراکت کی ر۔اول میڈیکل ہسپتال خاقان وحید خواجہ ایچ بی ایس میڈیکل کالج سے ڈاکٹر ریاض جنجوعہ ای ایم ڈی سی کالج کے اکبر خان نیازی رفاعہ انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد وطین جنرل ہسپتال سے میاں رشید نفیس میڈیکل ہسپتال سے عمر علی خان مارگلہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے عبد القادر نے شرکت کی ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ اسلام آباد کے وفاقی ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے بچا ئوکیلئے بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ھے اس صورتحال میں ہم سب یکجا ہوکر قومی چیلنج کا مقابلہ کر رھے ہیں ۔گورنمنٹ اور پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ ملکر کرونا وائرس سے بچا کیلئے موثر اقدامات کر رھی ھے ۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے آٹھ ہسپتالوں نے دو سو چالیس آئیسولیشن رومز کی پیشکش کی ھے ایک ہزار سے زائد بیڈز دینے کا اعلان کیا ھے ۔پرائیوٹ ہسپتالوں کی طرف سے 80 وینٹی لیٹر کی سہولت فراہم ھوگی گورنمنٹ کی طرف سے کیسز کو ریفر کیا جاے گا۔ پرائیوٹ ہسپتال والے کرونا وائرس کے مریضوں کا مفت علاج فراہم کریں گے ۔وفاقی حکومت ہیلتھ پروفیشنلز کو ضرورت پڑنے پر تمام حفاظتی ماسک اور آلات فراہم کرے گی جن ھسپتالوں کی لیبز میں پی سی آر کے طریقہ پر ٹیسٹ کی سہولت ھو گی ان کو کٹس بھی فراہم کریں گے میں پرائیوٹ ھسپتال کے سربراہان کا سپیشل شکریہ ادا کرتا ھوں ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ڈاکٹر ظفر مرزانے کہاکہ وزارتِ صحت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پر عزم ھے ۔کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے سخت اور ضروری اقدامات کر رھے ہیں ۔عوام کو تحفظ دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رھے ہیں ۔