ن لیگ حکومت کومکمل تعاون کی یقین دہانی کراچکی ہے :چوہدری اعجاز

Mar 25, 2020

فیروزوالہ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروزوالہ کے رہنما چوہدری اعجاز احمد نے کہا ہے کرونا وائر س سے ملک میں پھیلتی تباہی پر(ن) لیگ کو گہری تشویش لاحق ہے حکمرانوں کے اقدامات سے پارٹی مطمئن نہیں ،نواز لیگ حکومت کومکمل تعاون کی یقین دھانی کراچکی ہے ، میاں محمد شہبا ز شریف کی ان حالات میں وطن واپسی ملک و قوم کیلئے ایک خوشگوار پیغام ہے اور ان کی واپسی سے مسلم لیگ (ن) کے دھڑوں میں تقسیم اور ٹوٹ پھوٹ کی تمام افواہیں دم توڑ دیں گی، چوہدری اعجاز احمد نے پہلے ہی میاں شہباز شریف کی مارچ میں وطن واپسی کی قوم کو اطلاع دیدی تھی ، ہمارے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہمیشہ اصولی سیاست کی اور ملک و قوم کی خدمت کی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوچوہدری اعجاز احمد نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق جیسے جمہوریت پسندوں پر نیب نے ایک محاذ کھول رکھا ہوا ہے نالائق حکمران اپنی خراب کارکردگی کی وجہ سے خلاف ہوتی عوامی رائے سے خوفزدہ ہیںاور اب عوامی رائے کو ایک سیاسی تحریک کی شکل سے بچانے کے لئے اداروں کو ان کے مینڈیٹ سے ہٹ کر چلانارہے ہیں ۔

مزیدخبریں