کرونا وائرس: پاکستان میں تمام اندرون ملک پروازیں بھی معطل

Mar 25, 2020 | 11:33

ویب ڈیسک

اسلام آباد:حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا، بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے بعد تمام علاقائی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔
حکومت پاکستان نے تمام ایئر لائن آپریٹرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیاتمام قسم کی علاقائی شیڈول، بغیر شیڈول چارٹرڈ اور نجی ہوائی جہاز کے مسافروں کی پروازوں کا آپریشن 26 مارچ کو صبح 6 بجے سے 2 اپریل صبح 6 معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مذکورہ بالا معطلی کا اطلاق کارگو اور خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا جن کو منظوری خصوصی اجازت کے تحت ہوں گے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے۔تمام صوبوں میں معمولات زندگی مفلوج ہوچکے ہیں۔
حکومت کی جانب سے ٹرین اور بس سروس بھی معطل ہے جبکہ اب اندرون ملک پروازیں بھی بند کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں