میسی ‘رونالڈو ‘نیمار سب سے زیادہ کمائی والے فٹبالرز

لاہور(سپورٹس ڈیسک) لیونل میسی ‘کرسٹیانو رونالڈ اور نیما ر جونیئر سب سے زیادہ کمانے والے فٹ بالرز بن گئے ۔ فرانسیسی میگزین رپورٹ کے مطابق تینوں کھلاڑی سب سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں ۔ اشتہاروں اور دیگر حقوق کی مد میں بھی کمائی سب سے زیادہ ہے ۔ ارجنٹائن کے لیونل میسی کی سالانہ آمدن 131ملین ڈالر ہے ۔ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈ و کی سالانہ کمائی 118ملین یورو ہے ۔ برازیل کے نیمار کی سالانہ کمائی 95ملین یورو ہے ۔کوچز میں اٹللٹکو میڈرڈ کے ڈیاگو سائمیون 40.5ملین یورو سالانہ کماکرسر فہرست ہیں ۔ انٹر میلان کے انٹونیو کونٹے 30ملین یورو کمار دوسرے نمبر پر ہیں ۔ مانچسٹر سٹی کے پیپ گارڈیو لا 27ملین یورو کما کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...