بنگلہ دیش نے عبدالرزاق کو سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی

Mar 25, 2020

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش نے عبدالرزاق کو سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی۔سابق لیفٹ آرم سپنر بدستور ڈومیسٹک کیریئر جاری رکھے ہوئے ہیں، بی سی بی انھیں فاروق احمد کی جگہ سلیکشن پینل میں شامل کرنا چاہتا ہے جس میں چیئرمین منہاج العابدین اور حبیب البشر بھی شامل ہیں۔کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین اکرم خان نے کہا کہ میں نے حبیب سے کہا ہے کہ وہ ہماری پیشکش کے بارے میں رزاق سے پوچھیں کیونکہ وہ ڈی پی ایل میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ وہ اپنے کیریئر کو طول دینا چاہتے ہیں یا نہیں۔دوسری جانب سپنرنے کہاکہ مجھے پیشکش ہوئی تھی مگر میں ڈی پی ایل کا حصہ تھا، چونکہ اب لیگ ملتوی ہوچکی تو میں اس کا جائزہ لوں گا۔

مزیدخبریں