ڈسٹری بیوٹرزفلم سینمائوں میں لگانے کے لاکھوں مانگتے ہیں، فلمسازسراپا احتجاج

لاہور(کلچرل ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلمسازنعیم خان اور شہزاداقبال نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سینمائوں میں فلم ریلیزکرنے کیلئے فلم ڈسٹری بیوٹرزنئے فلمسازوں کی فلم لگانے کیلئے لاکھوں روپے کی ڈیمانڈکرتے ہیں۔ ہم پہلے ہی بڑی مشکل سے اچھی فلم بنانے کی کوشش کرتے ہیں ،اور موجودہ دورمیں انڈسڑی کی بحالی کیلئے اپنا سرمایہ لگاتے ہیں لیکن ڈسٹری بیوٹرزکی طرف سے لاکھوں روپے کی ڈیمانڈکا بہت افسوس ہے۔نعیم خان نے کہا کہ اس وقت فلم ریلیزکرنا ہی سب سے بڑامسئلہ ہے،مارکیٹ میں انویسٹرہی نہیں،ہم اچھی فلم بنائیں تواس کومکمل شودیا جائے ،توفیصلہ عوام کریں کہ کون سی فلم بہترہے اور کون سی نہیں۔چیئرمین میاں عبدالرشیدکو پروڈیوسرزکے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا ،فلمساز واداکار شہزاداقبال نے کہا کہ بڑی مشکل فلم سینما گھروں میں لاتے ہیں،باقاعدہ سینما ئوں میں شونہیں دیئے جاتے۔فلم ڈسٹری بیوٹرزکے پاس لایا جاتا ہے تو لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں ، اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ کیوں ناروا سلوک کیا جاتا ہے،ہمارا چیئرمین میاں عبدالرشیدسے مطالبہ ہے کہ ہمارے تحفظات کو یقینی بنایا جائے ،اور اس بات کا کوئی حل نکالا جائے۔

ای پیپر دی نیشن